نئی دہلی،18نومبر(ایجنسی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی ان دنوں اپنی بیٹی سونالی کی شادی کی تیاریوں میں خاصے مصروف ہیں. چہارشنبہ کو وہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور بیٹی کی شادی کی دعوت دی، وہیں ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان جی ایس ٹی بل پر بات چیت ہوئی.
غور طلب ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 26 نومبر سے شروع ہونے جا رہا
ہے. حکومت کی کوشش رہے گی کہ وہ اس اجلاس میں جی ایس ٹی بل کو پاس کروا سکے.
اگرچہ یہ بھی طے ہے کہ اپوزیشن کے دباؤ کی وجہ سے جی ایس ٹی منظور کروانا حکومت کے لئے آسان نہیں ہوگا.
حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی منظور کروانے کے لئے اپوزیشن سے بات چیت کرے گی اور چہارشنبہ کو وزیر خزانہ نے بیٹی کی شادی کی دعوت کے بہانے ہی سہی اس طرف پہل کر دی ہے.